65a854e0fbfe1600199c5c82

مُلحِدین, متشککین اور معترضینِ اسلام سے گفتگو کے اُصول

 

مفتی جنید قاسمی کی نئی کتاب پر بریلوی مسلک کے ایک معتدل عالمِ دین کا تبصرہ

=========


مُلحِدین, متشککین اور معترضینِ اسلام سے گفتگو کے اُصول: مصنف مولانا جنید قاسمی


اِس کتاب کا نام ایسا ہے کہ اس کے نام ہی دل چسپی پیدا ہوتی ہے, دراصل اِس رُخ پر سوچنے کا تقاضا آج کے حالات کرتے ہیں, آج عالمی اور ملکی دونوں سطح پر اسلام بہت زیادہ زیرِ بحث ہے.


جو لوگ اسلام کو تسلیم نہیں کرتے وہ چاہے مطلقاً ہر مذہب کے انکاری ہوں, یا محض اسلام سے حسد و مخالفت رکھتے ہوں یا پھر بعض اپنے ہی مسلم بھائی ہوں جو حالات سے متاثر ہو کر اسلام یا اُس کی بعض تعلیمات کے تعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں.


اِیسے لوگوں کو اعتراضات بظاہر بڑے عجیب ہوتے ہیں, جسے سُن کر عموماً ہمیں غصہ زیادہ آتا ہے, لیکن یہ وقت غصے کا نہیں, تحمل اور سنجیدگی سے جواب دینے کا ہے, لاجواب کر دینے کا ہے, ایسے لوگوں سے کس لہجہ میں گفتگو کی جائے یہ بہت اہم ہے.


ہماری گفتگو کن اصولوں کے تحت ہو, کس طرزِ استدلال اور طریقۂ تخاطب کے ساتھ ہو, جس سے کہ سامنے والا متاثر ہو اور ہم اُس پر علمی و نفسیاتی طور پر غالب رہیں, یا کم از کم ہم تحمل برتیں, بھڑکیں نہیں, بدخُلقی اور بد زبانی پر نہ اُتریں.


یہ کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اِنہیں سب باتوں پر روشنی ڈالتی ہے, یہ آج کے سخت مشکل حالات میں دعوتی اسلوب کو بتاتی ہے, اور یہ چیزیں صرف اُنہیں لوگوں کے لیے ضروری نہیں جو مسلسل دعوتِ دین کے لیے وقف ہیں بلکہ پر ہم سب کو ضرورت ہے.


مصنف کو تہِ دل سے مبارک باد کہ اُنہوں نے ایک اچھے موضوع کا انتخاب کیا, اُس پر سوچا, اُس پر لکھا. جزاہ اللہ خیر الجزاء.


ان شاء اللہ ناچیز بھی اس کتاب کو ضرور منگواے گا اور استفادہ کرے گا.


ناصر رامپوری 


===========

کتاب کے حصول کے لیے رابطہ کریں

القاسم آن لائن بک اسٹور:

Wa.me/919580635638


(براہ کرم صرف انڈین حضرات رابطہ فرمائیں)






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے