65a854e0fbfe1600199c5c82

مہرِ نبوت پر ”محمد رسول اللّٰہ" کس طرح لکھا تھا؟ ﷺ



 جانشینِ شیخ الاسلامؒ امیر الہند  استاذ محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ(استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند) نے آج دورانِ درس؛ بخاری شریف کی ﴿كان نَقشُ الخاتَمِ ثَلاثةَ أسطُرٍ: (مُحَمَّدٌ) سَطرٌ، و(رَسولُ) سَطرٌ، و(اللّٰه) سَطرٌ.﴾ والی حدیث شریف کی اپنی عادت مبارکہ کے مطابق بسط کے ساتھ دل نشین تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت خاتم الانبیاء والمرسلین ﷺ نے ’مہرِ نبوت‘ (اپنی مبارک انگھوٹی) پر ”محمد رسول اللّٰه“ کے الفاظ جو کندہ فرمائے تھے اس میں آپ ﷺ نے یہ ترتیب(جیساکہ اوپر کی تصویر میں ہ) ملحوظ رکھی تھی کہ سب نیچے 'محمد' لکھوایا تھا پھر وسط میں 'رسول' اور سب سے اوپر 'اللّٰه' ؛ کیوں کہ جب ذاتِ باری تعالٰی عالیشان ہے تو لفظ اور نامِ باری تعالٰی بھی بلندی پر لکھنے کا حکم فرمایا تھا اور یہی عظمتِ الہی اور محبتِ خداوندی کا تقاضا ہے۔

     پھر حضرت الاستاذ نے ہمیں ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ اس حدیث میں ہمارے لیے درس عبرت ہے کہ ہم بھی اپنی تحریروں میں جب خداوند قدوس کے نام آجائیں تو لفظ  'اللّٰه' کو لائن میں نہ لکھ کر لائن کے اوپر لکھیں! عموماً اس کا کوئی لحاظ نہیں رکھتا، رکھنا چاہیے! تم لوگ اوپر لکھا کرو!



ناقل: اسجد نعمانی کشن گنجی

۱۷/ذی قعدہ/ ۱۴۴۷ھ، بہ روز پیر

(ساعت چہارم)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے