65a854e0fbfe1600199c5c82

آئیے! چند دن سوشل میڈیا کے بغیر عام زندگی گزارنے کا مزہ بھی چکھیں...!

 آئیے!
چند دن سوشل میڈیا کے بغیر عام زندگی گزارنے کا مزہ بھی چکھیں...!


سب قارئین اپنے اپنے ارادوں کا اظہار فرمائیں...! 


چوبیس گھنٹے، 

تین دن، 

ایک ہفتے، 

دس دن 


اور

آج رات ہندوستانی وقت کے مطابق ٹھیک بارہ بجے سوشل میڈیا کے ان تمام تر ایپس سے جن سے آپ کا کوئی کاروبار یا روزگار وابستہ نہ ہو... اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے نکل جائیں... اور پھر اس کا خیال بھی دل میں نہ لائیں...اور اگر درمیان میں اس کی طلب ہو تو کوئی دینی کتاب، کوئی سفرنامہ اٹھا کر مطالعہ کیجئے!

اور اگر پھر بھی بے چینی برقرار رہی تو خود کو سوشل میڈیا کا تھکا ہوا مسافر سمجھ کر بستر پر آرام سے لیٹ جائیں... اور مسلسل کئی دنوں کی نیند کی کمی کو پورا کیجئے...ساتھ میں اگر بے روزگار نوجوان پابندی سے صبح وشام نہار منہ ایک ایک چمچ ”خمیرہ گاؤ زبان سادہ“ اور برسرِ روزگار نوجوان اگر ”خمیرہ گاؤ زبان عنبری“ کا استعمال بھی شروع کرلیں گے تو سونے پہ سہاگہ کا مصداق بن جائے گا... اور اگر کسی بھی صورت سوشل میڈیا کے بغیر چین نہ آئے.. اور یوں لگے کہ اگر آپ نے سوشل میڈیا کی ایک جھلک نہ دیکھی تو فوراً موت آجائے گی... یا پورا جسم مفلوج ہوجائے گا... یا جسم کا کوئی ایک عضو ناکارہ ہوجائے گا... تو ایک ہلکی سی جھلک دیکھنے میں کوئی ہرج نہیں اور پھر فوراً نکل کر دوبارہ نئے سرے سے ارادہ کریں... اور نئے سرے سے دن گننا شروع کریں...

شروع شروع میں کچھ تکلیف ضرور ہوگی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ یہ سوچیں گے کہ کاش سال پہلے ہی سوشل میڈیا کو چھوڑ چھاڑ کر اپنی روزمرہ زندگی میں کسی دینی یا دنیوی کام میں مشغول ہوتا تو یہ وقت یونہی رائیگاں نہ جاتا...

بہ شکریہ ابو صارم بحذف یسیر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے