65a854e0fbfe1600199c5c82

​​اُٹھا قرآں موبائل رکھ



 ​​اُٹھا قرآں موبائل رکھ ارے ناداں موبائل رکھ 

تیرے ہاتھوں تیری دنیا ہوئی ویراں موبائل رکھ 


نگاہوں کو خیانت سے بچانا عین ایماں ہے

شریعت کے تقاضوں کو نبھانا عین ایماں ہے

شریعت کوسمجھکر چل اے نافرماں موبائل رکھ 


خدا سے دُور کردے اُس خوشی سے دُور ہوجاؤ

کرے غافل تو ایسی دل لگی سے دور ہوجاؤ

خدا کی راہ میں چلنا لگے آساں موبائل رکھ 


نہ توفیقِ سخاوت ہے نہ توفیقِ تلاوت ہے

موبائل کی نحوست ہے عجب بے چین حالت ہے

امام الانبیاء سے ہے تیری پہچاں موبائل رکھ


گناہوں سے الگ ہونا ضروری تھا ضروری ہے

خدا کے خوف سے رونا ضروری تھا ضروری ہے

اگر بننا ہے تجھکو متقی انساں موبائل رکھ


کسی بھی غیر محرم سے نگاہوں کو بچاتے ہیں

وہی ایماں کی پاکیزہ حلاوت دل میں پاتے ہیں

دلِ بیمار کو ہُدہُد مِلے درماں موبائل رکھ


🍁ہُدہُد الہ آبادی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے