65a854e0fbfe1600199c5c82

اپنی اولاد کو بزرگوں کی صحبت میں بٹھائیں

 *ملفوظات حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* 


*اصل درویشی صحبت نیک ہے* 


ارشادفرمایا کہ ابتدا ہی سے اپنی اولادکوکسی بزرگ کی صحبت میں وقتاً فوقتاً رکھیے اور خود بھی رہیے ۔ان کی صحبت میں خدا تعالی نے اصلاح کا اثر رکھا ہے مگر صحبت کا ہم لوگوں میں بالکل ہی اہتمام نہیں ۔ میں نے ایک موقع پر اس کو ایک مستقل تقریر میں بیان کیا ہے اور اب پھر کہتا ہوں کہ جہاں اور تمام ضروریات اپنی اولاد کے لئے تجویز کی جاتی ہیں ، چند روز کے لئے اس کا بھی انتظام کر لیجئے کہ اس کو کسی بزرگ کے سپرد کر دیجئے اور کم سے کم ایک سال تک ان کے پاس ضرور رکھیے ۔اگر کہیے کہ اس میں تو ان کی دنیوی تعلیم کا بڑا نقصان ہوگا تو میں کہتا ہوں کہ اس کی یہ صورت کیجیے کہ ہر چھٹی میں چند روز رکھا کیجئے ۔ اس طرح چند مرتبہ میں ہی مدت پوری ہو جاۓ گی۔

 ( الرفیق فی سواء الطريق ، جلد ۲۸۔ ۲۷ صفحه ۲ مطبوعه اداره تالیفات اشر فیہ ملتان )

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے