✨❄ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی
اِصلاح*❄✨
سلسلہ نمبر 1178:
🌻 ایک مسبوق کا دوسرے مسبوق کو دیکھ کر نماز مکمل کرنا
📿 ایک مسبوق کا دوسرے مسبوق کو دیکھ کر نماز مکمل کرنے کا حکم:
مسبوق (یعنی وہ شخص جس سے جماعت کی نماز میں ایک یا ایک سے زائد رکعتیں نکل چکی ہوں، اُس) کے لیے مناسب اور بہتر بات یہی ہے کہ وہ اپنی بقیہ رکعتوں کی تعداد خود یاد رکھنے کی پوری کوشش کرے، البتہ اگر وہ بھول جائے کہ اس سے کتنی رکعات نکل چکی تھیں اور وہ قریب کھڑے دوسرے مسبوق کی نماز کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی نماز مکمل کرلے کہ ان دونوں نے نماز ایک ہی ساتھ شروع کی تھی تو اس کی وجہ سے اُس مسبوق کی نماز فاسد نہیں ہوگی بلکہ درست شمار ہوگی۔ اسی کے ساتھ ساتھ بطورِ احتیاط یہ بات بھی مدّنظر رکھنی چاہیے کہ مذکورہ صورت میں ایک مسبوق دوسرے مسبوق کی نماز کو ملحوظ رکھ کر تو اپنی نماز مکمل کرسکتا ہے لیکن اس دوسرے مسبوق کی اقتدا کرنے کی نیت نہ کرے جیسا کہ امام کی اقتدا کی نیت کی جاتی ہے۔
☀ الفتاوى الهندية:
وَلَوْ نَسِيَ أَحَدُ الْمَسْبُوقَيْنِ الْمُتَسَاوِيَيْنِ كَمِّيَّةَ ما عليه فَقَضَى مُلَاحِظًا لِلْآخَرِ بِلَا اقْتِدَاءٍ بِهِ: صَحَّ، هَكَذَا في «الْخُلَاصَةِ».
(كِتَابُ الصَّلَاةِ: الْبَابُ الْخَامِسُ في الْإِمَامَةِ: الْفَصْلُ السَّابِعُ في الْمَسْبُوقِ وَاللَّاحِقِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
12 جمادی الاولی 1444ھ/ 7 دسمبر 2022
0 تبصرے