65a854e0fbfe1600199c5c82

حضرت تھانوی کے زیرِ استعمال رہنے والی پلیٹ

 
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب 

رحمہ اللہ کے زیرِ استعمال رہنے والی پلیٹ

==========================

تصویر میں نظر آنے والی یہ پلیٹ دیکھنے میں عام سی ہے، لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وہ پلیٹ ہے جو آخری وقت تک حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ کے ذاتی استعمال میں رہی ہے۔


یہ پلیٹ بندے کے جن قریبی عزیز رشتہ دار کے پاس ہے، ان کی والدہ محترمہ کا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے گھر میں بکثرت آنا جانا تھا بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ انہی کے گھر پلی بڑھی تھیں تو غلط نہ ہوگا۔ نیز وہ ان بچوں میں سے تھیں جن سے حضرت کو خاص تعلق تھا، اور جن کا ذکر حضرت کے مواعظ میں بھی ملتا ہے۔ حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کے ساتھ پیش آنے والے ان کے قصے بڑے دلچسپ اور سننے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 


بہر حال، حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نفاست اور ذوق دیکھیے کہ یہ پلیٹ کم و بیش 70, 80 سال پرانی تو ہوگی، لیکن آج بھی دیکھیں تو بالکل نئی معلوم ہوتی ہیں۔

==

محمد معاذ اشرف

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے