احمد القواعد
(قرآن مجید سکھانے کے لیے ایک بہترین قاعدہ)
مرتب: مفتی محمد اشفاق صاحب سورت گجرات
احمد القواعد کی چند خصوصیات:
❶ اعتدال کے ساتھ مثالوں کی کثرت جس سے قاعدہ ہی میں بچہ کی اطمینان بخش جانچ ہو جائے۔
❷ مثالیں بتدریج ترقی پذیر، جس سے کمزور بچہ بھی بڑی مثالیں پڑھنے کی صلاحیت پالیتا ہے۔
❸ نئی آواز کے بعد ایک حرفی مثالوں سے امتحان تاکہ استاذ کو پتہ چل جائے کہ بچہ کے ذہن میں یہ آواز بیٹھی یا نہیں۔
❹ مضامین میں ہم آہنگی کا خیال رکھا گیا جیسے حروف مدہ کو سکون اور حرکات مدہ سے موخر کیا گیا تاکہ پہچان میں سہولت رہے۔
❺ ہر مضمون کی تینوں تختیاں ایک ساتھ دی گئیں، امثلہ بعد میں دی گئیں تاکہ پہچان میں اضافہ ہو اور مشق زیادہ ہو۔
❻ چار زبانون میں تجوید کے قواعد.
❼ مثالیں اس طرح دی گئی ہے کہ بچہ رٹنے پر قادر نہ ہو تاکہ پہچان کا امتحان ہو۔
❽ ہمزۂ ساکنہ کی مستقل تختی مع امثلہ.
❾ الاشياء تعرف باضدادها كے اصل پر مثالیں.
⓿❶ مذکورہ بالا خصوصیات کی بنا پر بندہ کے مدرسہ میں بورڈ کا انتظام نہ ہونے کے باوجود استاد اپنے گدے پر بیٹھے بیٹھے آسانی سے عمدہ نتیجہ دے دیتا ہے۔
Pdf فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے:
◾ گوگل ڈرائیو لنک
▪ ٹیلی گرامی لنک
0 تبصرے