65a854e0fbfe1600199c5c82

"زوجہ میں چینج“ لاتے رہیے!



 ”زوجہ میں چینج“ لاتے رہیے! 🥰

٭٭٭

کتنا ہی حسین منظر یا شکل ہو… حد سے زیادہ اور مستقل قربت اس منظر سے بالآخر ناظر کو اکتا دیتی ہے…!


ایک دن ایسا بھی پھر آتا ہے کہ عالم میں منتخب ایک بے مثل منظر سامنے ہوتا ہے اور آدمی سر اٹھا کر اسے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ 

اس کے لیے وہ منظر گھر کی اس خالی دیوار کی طرح ہوتا ہے جسے چلتے پھرتے ہم چھوتے تو ہیں مگر نظر بھر کر کبھی دیکھتے نہیں!


جب کہ دوسری طرف نہ دیکھنے والے کا اشتیاق دیدنی ہوتا ہے…ایسا شوق کہ پورا بدن آنکھ بن جاتی ہے… حسین ترین تو چھوڑیے، کوئی عام سا منظر بھی نہ دیکھے ہوئے کے لیے بہرحال بہت خاص ہوتا ہے۔


یہی وجہ ہے کہ ہم گردو غبار اوردھویں سے بھرے گرم شہروں میں رہنے والے ٹھنڈے علاقوں اور اونچے پہاڑوں میں رہنے والوں کو بڑے رشک سے دیکھتے ہیں،

جب کہ موسم اور علاقے کی سخت مشقتوں میں گھرے ہوئے وہ لوگ ہمارے شہروں کی آسائشوں کو حسرت سے سوچتے رہتے ہیں۔


ہم برفباری پر شعر کہتے ہیں، ابرآلود موسم ہو جائے تو وہ ہمارے نزدیک تباہ کن ہوتا ہے۔ بچوں بڑوں کے جذبات مچل اٹھتے ہیں مگر

جن علاقوں میں اکثر موسم ابر آلود ہو، ڈھیروں برف پڑتی رہتی ہو۔ ان کے ہاں سورج جس دن بادلوں سے جھانک لے تو موسم تباہ کن کہلاتا ہے۔

ان کے ہاں سورج پر، اس کی دھوپ پر شاعری کی جاتی ہو گی۔ 


تو یہ چیز تو انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔

سو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا یہی طریقہ ہے کہ ایک تو گاہے بگاہے کچھ دیر کے لیے اپنے مانوس ماحول کو چھوڑا جائے۔

اور دوسرے یہ کہ وقتا فوقتا اپنے ماحول کو ہی بدل کر دیکھا جائے۔ یعنی اپنے مانوس ماحول میں تنوع لایا جائے۔


مثال کے طور پر اگر آپ کو بیگم کی شکل سے اور بیگم کو آپ کی شکل سے اکتاہٹ بیزاری ہونے لگی ہے تو شادی کے پندرہ سال بعد یہ چیز ایک فطری بات ہے۔


اگر پہلے کی سی دلچسپی، رغبت اور کشش چاہتے ہیں تو آپ کو بیگم کے لیے اور بیگم کو آپ کے لیے کچھ نہ کچھ چینج لانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

ظاہری حلیے میں بھی اور "حرکتوں" میں بھی!


یہ زوج بدلنے سے بہرحال آسان اور کم تکلیف دہ حل ہے۔


مثلا اگر آپ کے مابین کبھی کوئی اختلاف نہیں ہوتا۔ اتحاد و اتفاق اور مزاج ملنے میں اعتدال نہیں بلکہ انتہا پسندی ہے تو

 کچھ چینج لانے کے لیے جھوٹ موٹ کی سرپھٹول کا آئیڈیا بھی سوچا جا سکتا ہے۔ ☺️

***

بابا ٹنڈوآدمی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے