65a854e0fbfe1600199c5c82

تراویح میں رفتار اور اندازِ تلاوت



 🎙️◽🎙️◽🎙️

تراویح میں رفتار کتنی اور اندازِ تلاوت کیسا ہو؟


       حضرت قاری الطاف حسین ملی صاحب دامت برکاتہم شہر عزیز مالیگاؤں کے معروف عالمِ ربانی اور مصلحِ شباب امت ہیں۔ شہر کے نوجوان فضلاءِ مدارس اور طلباءِ علوم دینیہ کی بڑی تعداد آپ سے منسلک ہوکر مستفیض ہورہی ہے۔ 


       آپ اپنے فن؛ تجوید و قرأت میں بھی گہرا درک رکھتے اور ماہرِ فن ہیں۔ آپ سے اصلاحی تعلق رکھنے والوں میں راقم الحروف بھی شامل ہے، آپ کی خدمت میں آج خانقاہ دارالتقوی حاضری ہوئی، اس دوران آپ سے عرض کیا کہ ماشاء اللہ تراویح میں قرآن پاک سنانے والے حفاظ کرام بہتر سے بہتر سنانے کی کوشش کر رہے ہیں، قواعدِ تجوید کی رعایت کرتے ہوئے اچھے سے اچھا قرآن پڑھنے پڑھانے کا ذوق الحمدللہ بڑھتا جارہا ہے ، آپ سے گذارش ہے کہ تراویح میں نمونے کی قرأت ریکارڈ فرما دیجئے اس سے مزید آسانی ہوجائے گی۔ آپ نے درخواست کو شرفِ قبول بخشا اور سورہ فاتحہ و سورہ نبأ (عم یتساءلون) کی پہلی رکوع ریکارڈ فرمادی۔ فجزاھم اللہ خیر الجزاء

 

➿♻️➿♻️➿


آؤڈیو منسلک ہے، نئے حفاظ سن کر ضرور استفادہ کریں۔


والسلام 

نعیم الرحمن ندوی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے