65a854e0fbfe1600199c5c82

نواں مہینہ

 نواں [٩] مہینہ


ایک بات ذہن میں آئی کہ ماں کے پیٹ میں جو بچہ نو مہینے مکمل کرکے پیدا ہوتا ہے وہ اکثر وبیشتر تندرست ہوتا ہے، جبکہ آٹھویں مہینے میں پیدا ہونے والا بچہ خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔


گویا نواں مہینہ اہم ہوتا ہے


تو اسلامی مہینوں میں بھی (رمضان المبارک) کا مہینہ نواں ہے، اس میں انسان کی تکمیل ہوتی ہے۔ 


تو ہر شخص کو چاہیے کہ وہ ایمانی صفات کے متعلق جو کمی خامی باقی ہو، اس کی تکمیل کی طرف متوجہ ہو۔


لہذا جو شخص اس مہینے میں احتیاط برتے اور تقوی وپرہیزگاری اختیار کرتے ہوئے روزوں کے حقوق وآداب کی رعایت کرے، تو امید ہے کہ وہ کامل مسلمان بن جائے۔


ایک خاطرہ ہے بس


از أبومعاذ شیخ طلحہ منیار حفظہ اللہ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے