✨❄ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح❄✨
سلسلہ نمبر 1293:
🌻 کیا اقامت دینے کے لیے کوئی مخصوص جگہ لازم ہے؟
📿 کیا اقامت دینے کے لیے مسجد میں کوئی مخصوص جگہ لازم ہے؟
باجماعت نماز کے لیے اقامت یعنی تکبیر کہنے کے لیے مسجد میں کوئی خاص جگہ لازم نہیں کہ اس کو چھوڑ کر کسی اور جگہ اقامت کہنا ناجائز یا خلافِ سنت ہو۔ اس لیے امام کے پیچھے پہلی صف ہی میں کھڑے ہوکر اقامت کہنا ضروری نہیں، بلکہ مسجد میں کسی بھی مناسب جگہ کھڑے ہوکر اقامت کہی جاسکتی ہے، البتہ اگر کسی مصلحت یا ضرورت کے تحت امام کے پیچھے پہلی صف میں اقامت کہنے کے لیے جگہ مقرر کرلی جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
☀ الفتاوى الهندية:
وَيُقِيمُ عَلَى الْأَرْضِ، هَكَذَا فِي «الْقُنْيَةِ»، وَفِي الْمَسْجِدِ، هَكَذَا فِي «الْبَحْرِ الرَّائِقِ».
(الْفَصْلُ الثَّانِي فِي كَلِمَاتِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ وَكَيْفِيَّتِهِمَا)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
10 رمضان المبارک 1444ھ/ یکم اپریل 2023
0 تبصرے