65a854e0fbfe1600199c5c82

مسبوق کے لیے وتر میں دعائے قنوت کا حکم

 


✨❄ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح❄✨


سلسلہ نمبر 1295:

🌻 مسبوق کے لیے وتر میں دعائے قنوت کا حکم


📿 مسبوق شخص نمازِ وتر میں دعائے قنوت کب پڑھے؟

ماہِ رمضان میں نمازِ وتر باجماعت ادا کرتے وقت اگر کسی شخص سے ایک یا دو رکعات نکل گئیں اور وہ تیسری رکعات میں شریک ہوا اور اس نے امام کے ساتھ دعائے قنوت پڑھ لی یا اس کو امام کے ساتھ تیسری رکعت کا رکوع مل گیا اور وہ دعائے قنوت نہ پڑھ سکا تو ان دونوں صورتوں میں جب وہ امام کے سلام کے بعد اپنی بقیہ نماز پوری کرے گا تو وہ اس میں دعائے قنوت نہیں پڑھے گا۔ البتہ جس شخص سے تینوں رکعات ہی نکل چکی ہوں یعنی وہ تیسری رکعت کے رکوع کے بعد ہی امام کے ساتھ شامل ہوا ہو تو ایسی صورت میں جب وہ امام کے سلام کے بعد اپنی بقیہ نماز پوری کرے گا تو وہ اپنی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھے گا۔


الدر المختار:

وَأَمَّا الْمَسْبُوقُ فَيَقْنُتُ مَعَ إمَامِهِ فَقَطْ وَيَصِيرُ مُدْرِكًا بِإِدْرَاكِ رُكُوعِ الثَّالِثَةِ. (باب الوتر والنوافل)

☀ الفتاوى الهندية:

الْمَسْبُوقُ يَقْنُتُ مَعَ الْإِمَامِ وَلَا يَقْنُتُ بَعْدَهُ، كَذَا فِي «الْمُنْيَةِ»، فَإِذَا قَنَتَ مَعَ الْإِمَامِ لَا يَقْنُتُ ثَانِيًا فِيمَا يَقْضِي، كَذَا فِي «مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ» فِي قَوْلِهِمْ جَمِيعًا، كَذَا فِي «الْمُضْمَرَاتِ». وَإِذَا أَدْرَكَهُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّالِثَةِ فِي الرُّكُوعِ وَلَمْ يَقْنُتْ مَعَهُ لَمْ يَقْنُتْ فِيمَا يَقْضِي. 

(الْبَابُ الثَّامِنُ فِي صَلَاةِ الْوِتْرِ)


✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ 

فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

12 رمضان المبارک 1444ھ/ 3 اپریل 2023

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے