65a854e0fbfe1600199c5c82

عورت ذات، نازک احساسات رکھتی ہے

 عورت اس دنیا کی سب سے بہترین متاع ہے۔ جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے ،اس کو اتنا ہی پیار بھی دیا جاتا ہے،اس کی حفاظت بھی اچھے طریقے سے کی جاتی ہے۔کوئی بھی شخص بہترین متاع کو ضائع نہیں کرتا۔اس لیے ہر مرد کو چاہیے کہ عورت کو کبھی بھی غمگین،پریشان اور اداس نہ ہونے دے۔کبھی ایسا وقت نہ آئے کہ مرد کی اذیت کی وجہ سے عورت کی آنکھیں ڈبڈبا جائیں۔اس کا دل حزن سے بھر جائے۔


 دیکھو !عورت کا غم بہت گہرا ہوتا ہے۔اس کے احساسات بہت نازک ہوتے ہیں۔اداسی اس کی خوبصورتی کو ختم کر دیتی ہے۔وہ کمزور ہونے لگ جاتی ہے۔


سورت قصص کی اس آیت میں غور کر لو:


"تاکہ حضرت موسی علیہ السلام کی ماں کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں اور وہ غمگین نہ ہو۔"


پیارے دوست! سورت احزاب کی اس آیت میں غور کر لے:


"اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ ان سب یعنی ازواج مطہرات کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور انہیں رنج وغم نہیں ہوگا۔"


کیا تم ابھی بھی نہیں سمجھے کہ عورت کو غمگین نہیں ہونے دینا؟؟


پھر سورت مریم کی اس آیت میں غور کر لے:


"پھر فرشتہ نے ان کے نیچے ایک جگہ سے انہیں (یعنی حضرت مریم کو) آواز دی کہ غم نہ کرو۔"


سورت قصص ہی میں فرمایا:


"(اے موسی کی ماں!) ڈرنا نہیں اور نہ صدمہ کرنا ہے۔


ان آیات میں پیغام بہت واضح ہے کہ عورت ذات، نازک احساسات رکھتی ہے۔یہ کانچ کی مانند ہے۔اسے توڑنا نہیں ہے۔سنبھال کر رکھنا ہے۔ حفاظت کرنی ہے۔ پیار دینا ہے۔ بات ماننی ہے۔ اصلاح کرنی ہے، لیکن ایسی نہیں کہ وہ ٹوٹ کر بکھر ہی جائے۔


محمد اکبر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے