65a854e0fbfe1600199c5c82

حج اور ظالم حاجی


 -- حج اور ظالم حاجی --


تحریر: جواد عبدالمتین

اسلامک اکیڈمی آف کمیونیکیشن آرٹس

==========================

اے مسلمان !


تم تو حج کرنے گئے تھے۔

یہ تمہیں ویڈیو گرافی اور تصویر کشی کا شوق اتنا غالب کیسے آگیا ؟

-

-

کہ تم نے حدود حرم کا بھی خیال نہ کیا۔

تمہیں دنیا بھر سے حج کے لئے آئی مسلمان بہنوں بیٹیوں کا بھی خیال نہ آیا۔

-

-

تمہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے احترام کا بھی یاد نہ آیا۔

تمہیں کیوں کر وہاں بھی فیس بک اور یو ٹیوب پر لائیکس لینے اور اپنے فالورز اور سبسکرائبرز بڑھانے کا شوق غالب رہا۔

-

-

تمہیں بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے بھی اللہ رب العزت کی عظمت اور بڑائی کا احساس نہ ہوا کہ تم وہاں بھی موبائل سے ویڈیو بناتے رہے۔

تم نے مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر بھی جیب سے موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کی جرات کیسے کرلی۔

-

-

تمہیں ان مقدس مقامات پر بھی یہ خیال نہ آیا کہ تمہارے ویڈیو بنانے سے دنیا بھر سے آئی مسلمان خواتین کی ویڈیو بھی تمہارے موبائل میں محفوظ ہو رہی ہے اور تم پھر اس کو فیس بک اور یوٹیوب پر اپلوڈ کرکے اپنے رشتے داروں کے ساتھ بھی شئیر کر رہے ہو۔

-

-

-

تم یہ بھی بھول گئے تھے کہ پچھلے سال حاجیوں کے پیسے واپس کر دیئے گئے تھے اور دنیا بھر سے لوگ حج کے لیے نہیں آ سکتے تھے۔


کیا وہ وبائی مرض (کرونا) اللہ رب العزت کی ناراضگی کا اظہار نہیں تھا جو سب پر مسلط کردیا گیا تھا ؟

اور جب اس سال اللہ رب العزت نے تمہیں حج پر آنے کا موقع دیا تو تم پہلے سے بھی زیادہ بہادر بن کران مقدس مقامات کی بے ادبی اور بے اکرامی کرنے لگے۔

-

-

کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تمہاری ماں، بہن یا بیٹی کی کوئی نامحرم شخص ویڈیو بنائے اور وہ بھی اس موقع پر جب وہ بیت اللہ کا طواف کر رہی ہو یا مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دے رہی ہو ۔

-

-

-

-

-

وَاللّٰہ اس بار تو تم نے حد ہی کر دی۔


اب تم حج کی مبارک دینے والوں کی مبارک وصول کرتے ہوئے اپنے دل میں ندامت محسوس کرو۔

-

-

-

اور اب جو کچھ تم کر بیٹھے ہو اس پر سچے دل سے اللہ رب العزت سے توبہ و استغفار کرو۔

-

-

-

اور ساتھ وہ تصویریں اور ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کرو۔

اللہ تعالٰی کی ذات سے امید ہے کہ وہ تمہاری اس لغزش اور بے ادبی کو معاف فرما دے گا۔

-

-

-

 

لیکن اگر تم اپنے اس عمل پر نہ شرمندہ ہو اور نہ ہی وہ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے پر تیار ہو جس میں تم نے کئی مسلمان خواتین کی بھی تصویریں بنا لی تھیں، تو پھر یاد رکھو کہ ان مقدس مقامات پر جیسا عبادت کا ثواب بہت زیادہ ہے ویسے ہی گناہ کرنے کا عذاب بھی بہت سخت ہے۔

-

-

-

اللہ رب العزت کے گھر میں ایسی حرکتیں کر کے اللہ رب العزت کی غیرت اور عظمت کو نہ للکارو۔

 

 


===================

وَمَا عَلَیْنَآ اِلاَّ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ

=================

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے