65a854e0fbfe1600199c5c82

میسج کرنے کے آداب۔۔۔

 

میسج کرنے کے آداب۔۔۔

السلام علیکم 

BetterLifeTips


اگر آپ کسی کو پرسنل میسج (میسنجر انباکس، وٹس ایپ یا SMS) بھیجنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں، آپ کو بھی اچھا لگے گا۔۔۔ اگلے بندے کو بھی۔ 😊🥰


1۔ کسی آن لائن شاپ کے پروپرائیٹر، کسی گروپ کے ایڈمن کو یا جس سے آپ پہلی بار رابطہ کر رہے ہیں یا ایسے بندے کو جس کے مزاج سے آپ کو واقفیت نہیں یا آپ کا نمبر اس کے پاس محفوظ نہیں، جب میسج کرنا چاہیں تو صرف ہیلو ہائے لکھ کر یا کہہ کر نہ خود انتظار کریں اور نہ جس کو میسج بھیجا گیا ہو اس کا وقت ضائع کریں۔


‏2۔ سب سے پہلے السلام علیکم کہیں یا موقعے اور اس بندے کی مطابقت کے حساب سے، مرحبا یا اخی/یا اختی، گڈ مارننگ، گڈ ایوننگ یا I hope you are in good mood and enjoying better health. Stay blessed. 


3۔ کوئی بات شروع ہی ایسے کریں کہ اگلے بندے کا موڈ خراب بھی ہو تو ٹھیک ہو جائے۔۔۔ مثلاً میں نے انٹرنیٹ پر آپ کی بہت تعریف سنی ہے یا آپ کی وال وزٹ کرنے سے مجھے پتا چلا آپ بہت اچھے رائیٹر ہیں یا آپ لوگوں کو اچھا گائیڈ کر رہے ہیں یا آپ گروپ کو بہت اچھے سے مینیج کر رہے/رہی ہیں یا آپ کی پروڈکٹس کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے وغیرہ۔


4۔ اس کے بعد اپنا مختصر تعارف کروائیں ، پھر اپنا مدعا ، درخواست، سوال یا خواہش پیش کریں۔


5۔ یہ سب ایک ہی میسج میں لکھیں یا وائس میسج کر دیں۔


6۔ اس طرح مطلوبہ شخص کے دل میں آپ کا عزت و وقار جاگزیں ہو جائے گا اور وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر آپ کو ضرور ریپلائے کرے گا۔


7۔ صرف ہیلو پھر دوبارہ ہیلو یا ہائے لکھنے سے یا بار بار ایک ہی میسج کرنے سے یا ناراضی والے ایموجیز بھیجنے سے یا سخت و کرخت لہجے میں وائس میسج کرنے سے ہو سکتا ہے آپ کو ریپلائے بھی نہ ملے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنی بداخلاقی کا ثبوت دے کر مطلوبہ شخص کو بلاک کرنے کا موقع فراہم کر دیں۔


8۔ بےشک موبائل ہماری زندگیوں میں بہت زیادہ شامل ہو گیا ہے لیکن کوئی بھی بندہ یا بندی ہر وقت موبائل استعمال نہیں کر رہا ہوتا۔ نماز، تلاوت، کھانا، ڈرائیونگ، حوائجِ ضروریہ، فیملی ٹائم، بیٹری ختم، بیماری، گھریلو مصروفیات یا کوئی بھی ایسی بات ہو سکتی ہے کہ فوری جواب دینا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں "فصبراً جمیلا" آپ کے لیے بہت "فینی فشل" ہوگا۔


9۔ وٹس ایپ پر صرف یہ نہ دیکھیں کہ دونوں ٹِک نیلے ہوگئے ہیں تو ریپلائے کیوں نہیں کیا۔۔۔ ہو سکتا ہے میسج پڑھ لیا ہو تو فوراً جواب نہ دے سکے ہوں، ڈرائیونگ یا سفر میں ہوں، کوئی ایمرجنسی ہو، یا میسج پڑھ کے یاد بھول گیا ہو۔


10۔ اکثر لوگوں کا وائی فائی یا ڈیٹا پیکج مسلسل چلتا رہتا ہے تو آن لائن شو ہوتے ہیں، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آن لائن بھی بیٹھے ہیں تو جان بوجھ کر جواب نہیں دے رہے۔ ایسا نہیں پلیز صبر کا دامن تھامے رکھیں، جب واقعی لائن کے اوپر آئیں گے تو جواب مل جائے گا۔🥰


آپ مزید "آدابِ میسج" کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

محمد قاسم سرویا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے