65a854e0fbfe1600199c5c82

ذوقِ مطالعہ گروپ


📝  کتاب دوستی اور ذوقِ مطالعہ

(خصوصی واٹس ایپ گروپ)

[تیسرا بیچ]

============


اس گروپ کے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دور حاضر میں جو کتاب سے دوری کا مرض بڑھ رہا ہے، اس کا کچھ معالجہ ہوجائے۔عموما آج اکثر لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، اسی میں کھو کر کتاب سے دور ہوجاتے ہیں۔سوچا اسی سوشل میڈیا کو آگاہی کا ذریعہ بنایا جائے؛ تاکہ کتاب سے ٹوٹتے تعلق کو جوڑنے کی ایک چھوٹی سی کاوش کی جائے۔

(ماخوذ از تحریر مولانا احتشام الحسن بتغیر)


🌹گروپ کے اصول و ضوابط:


▪️اس گروپ میں کتب بینی اور مطالعہ کا شوق دلانے والی اور اس کے اصول سے متعلق مفید تحریریں شامل کی جائیں گی۔


▪️مستند  کتب پر کیے گئے عمدہ تبصرے نقل کیے جائیں گے۔


▪️وقفے وقفے سے مستند دینی و اصلاحی کتب بشکل پی ڈی ایف ارسال کی جائیں گی، تاکہ جو لوگ  کسی وجہ سے کتاب نہ خرید سکیں وہ بھی ذوقِ مطالعہ سے محروم نہ ہوں۔

(ان کتب کا مطالعہ کرنا، ان سے نفع اٹھا کر اوقات کو قیمتی بنانا ہی اس گروپ کا اصل مقصد ہے)


▪️بسا اوقات ممبر کی فرمائش پر کسی خاص موضوع سے متعلق پی ڈی ایف کتاب حتی الامکان ارسال کی جائے گی۔ 



▪️ ایک ماہ میں گروپ میں ارسال کی جانے والی  کتب میں سے سب سے زیادہ صفحات کا مطالعہ کرنے والے ممبر کو بطور انعام کتاب بذریعہ ڈاک روانہ کی جائے گی۔

پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ صفحات کا مطالعہ کرنے والے کو بھی کتاب دی جائے گی۔


▪️ اس کے علاوہ بھی بہت سی مفید چیزیں شئیر کی جائیں گی۔ ان شاءاللہ 


🌸 نوٹ 1️⃣:

ذوقِ مطالعہ کورس کی مدت ایک ماہ ہے، اس کی معمولی فیس بھی (100 روپئے) رکھی گئی ہے جس کی ادائیگی پیشگی لازم ہے۔

(جو حضرات اتنی فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بقدرِ ضرورت کم فیس کے ساتھ بھی شامل ہو سکتے ہیں)

تاکہ صرف ذہنی طور پر محظوظ ہونے کے بجائے حقیقتاً  کتاب سے رشتہ جوڑنے، ذوقِ مطالعہ پانے اور وقت کو قیمتی بنانے کی فکر جائے۔


رجسٹریشن کی آخری تاریخ 

25 اگست ہے

مزید معلومات اور کتاب دوستی گروپ سے منسلک ہونے کے لیے پیشگی فیس کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے شائقین ِ مطالعہ رابطہ فرمائیں۔

🪀wa.me/919580635638


نوٹ2️⃣:

ایک ماہ کے بعد ممبران کی دلچسپی ظاہر کرنے پر حسبِ شرائط مزید ایک ماہ کے لیے گروپ کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔


نوٹ3️⃣:

اس گروپ کا فائدہ انہی کو زیادہ ہوگا جنہیں مطالعہ کا  کچھ شوق ہے مگر پڑھتے نہیں، تو اس گروپ سے منسلک ہو کر ان شاءاللہ ضرور مطالعہ کا زبردست شوق پیدا ہو جائے گا، اور کتب کا مطالعہ بھی ہوگا۔

جو حضرات پہلے سے ہی مطالعہ کے شوقین ہیں، اور کثرت سے کتب پڑھتے ہیں، انہیں شاید اس گروپ کی ضرورت نہ ہو، لیکن شامل ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے